ماسک چور بھی وہی نکلے جو چینی و آٹا چور تھے، پیپلز پارٹی،ن لیگ کا ظفر مرزا کے استعفیٰ کا مطالبہ

0
29

ماسک چور بھی وہی نکلے جو چینی و آٹا چور تھے، پیپلز پارٹی،ن لیگ کا ظفر مرزا کے استعفیٰ کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے فیس ماسک بیرون ملک اسمگل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کے استعفی کامطالبہ کردیا.

سندھ کے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ماسک چوربھی وہی نکلے جو چینی چوراور آٹا چور تھے،ایسے معاملات میں نام نہاد نیب اندھی ہوجاتی ہے,نیب حکومت مخالف سیاستدانوں اور آزاد میڈیا کو دبانے میں مصروف ہے. بنی گالا میں بیٹھے چوروں کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہا.

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں فیس ماسک کی کمی ظفر مرزا کی جانب سی بیرون ملک اسمگل کرنیکی وجہ ہے,حکومت ڈاکٹر ظفرمرزا کو فورا ہٹائے اور اس کے خلاف ایکشن لے. یہ حکومت چوروں کی ہے اوراسکاسرغنہ عمران نیازی ہے,جس نے کچھ نہیں کیا وہ اندر اور جس نے چوری کی وہ باہر بیٹھے ہیں.

مسلم لیگ ن بھی ماسک سمگلنگ کے حوالہ سے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب ویب سائٹ ٹویٹر پر ایف آئی اے کے ظفر مرزا کے خلاف تحقیقات کے مبینہ لیٹر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے عوام دشمن عمران مافیا ! اور گرفتاریاں سیاسی مخالفین اور میڈیا کی، حکومت نے 20ملین فیس ماسک سمگل کر دئیے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں ایف آئی اے کے لیٹر کی کاپی شیئر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ عمران صاحب براہ مہربانی اس خط کی تصدیق کر دیں.

واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا کے خلاف 2 کروڑ فیس ماسک بیرون ملک اسمگل کرانے کے الزام میں انکوائری شروع کردی ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا پر20 ملین فیس ماسک بیرون ملک اسمگل کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزانے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ڈپٹی ڈائریکٹرغضنفرعلی کی ملی بھگت سے فیس ماسک اسمگل کرائے۔اس متعلق ایف آئی اے نے ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر کارروائی شروع کرتے ہوئے ڈائریکٹرنارتھ اسلام آباد سے 15 دن کے اندررپورٹ طلب کرلی۔

Leave a reply