ماسک نہ پہننے کے سبب پولیس نے بکری کو گرفتار کرلیا

0
26

ماسک نہ پہننے کے سبب پولیس نے بکری کو گرفتار کرلیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک عجیب و غریب واقعے میں بھارتی رلاقے کان پور پولیس نے ایک بکری کو ‘گرفتار’ کیا جو بیکنگ گنج کے علاقے میں ‘ماسک پہنے بغیر’ گھوم رہی تھی۔

یہ واقعہ ہفتے کے آخر میں پیش آیا جب بیکن گنج پولیس نے بکری کو اٹھایا اور جیپ میں بٹھا کر تھانے لے گئی ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جب بکرے کے مالک کو معلوم ہوا کہ پولیس اسے لے کر چلی گئی ہے تو وہ تھانے چلا گیا۔اس نے پولیس اہلکاروں سے التجا کی اور پولیس نے آخر کار اسے اپنی بکری واپس لے جانے کی اجازت دی لیکن اسے متنبہ کیا کہ وہ جانوروں کو سڑک پر گھومنے نہ دے۔

سرکل آفیسر ، انور گنج پولیس اسٹیشن ، سیف الدین بیگ نے ، بتایا کہ پولیس کو ایک نوجوان بغیر کسی ماسک کے مل گیا ، جس نے بکری کو ساتھ لیا۔انہوں نے بتایا ، "جب اس نے پولیس کو دیکھا تو وہ بکری کو پیچھے چھوڑ کر بھاگ گیا تو پولیس والے بکری کو تھانے لے آئے۔ بعد میں ہم نے اس بکرا کو اس کے مالک کے حوالے کردیا۔

پولیس اہلکار وں میں سے ایک جو بکری لے کر آیا تھا، نے اعتراف کیا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی ہوئی ہے کیونکہ بکرا بغیر نقاب کے تھا۔ اس نے کہا”لوگ اب اپنے کتوں کو ماسک پہن رہے ہیں تو بکرا کیوں نہیں؟

Leave a reply