میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں مسئلہ اختیارات اور فنڈز کا نہیں تھا، کراچی میں مسئلہ محض نیتوں کا رہا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فیریئر ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پھولوں کی یہ نمائش اگلے تین روز تک فریئر ہال میں جاری رہے گی، نمائش میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں، ہمیں ڈھائی ماہ لگے پھولوں کی نمائش کی تیاری میں، مختلف رنگوں کے میری گولڈ اور پیٹونیا کے پودوں سے فریئر ہال سج گیا ہے۔کراچی کے شہری نمائش میں آئیں اور اس سے لطف اندوز ہوں، نمائش کا مقصد شہر کی رونقوں میں اضافہ کرنا ہے، ہم شہر کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہیں گے۔ بدلتا ہوا، بہتر ہوتا کراچی چیئرمین بلاول بھٹو کا نعرہ ہے، شہرِ کراچی عقلمندوں اور دانش مندوں کا شہر ہوا کرتا تھا، بدقسمتی سے کچھ عناصر نے کراچی کو ٹی ٹی ، بوری بند اور خوف کے شہر میں تبدیل کیا۔میئر کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا وہ واحد شہر ہے جو ہر رنگ و نسل ، مذہب و لسانیت سے بالاتر ہوکر سب کو خوش آمدید کہتا ہے، کراچی ملک کا معاشی حب ہے، ہم پر تنقید کرنا بہت آسان ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ لوگوں میں غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت اور شہری حکومت کام نہیں کر رہی، شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا کل افتتاح ہونے جارہا ہے، اکتیس مارچ کو ایکپسریس وے کے دوسرے روڈز کا بھی افتتاح کردیا جائے گا، اکتیس دسمبر کو ملیر ایکسپریس وے کو کاٹھور تک کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے وفاقی حکومت نے بنایا، جو نہ ہی معیاری ہے اور نہ ہی وہاں زیادہ گاڑیاں چلنے کی گنجائش ہے، وسائل اور نیت ہے تو ہم شہر بھر میں کام کر سکتے ہیں۔میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ ہم تو غریب کے لیے سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، لاہور میں موسم خوشگوار کراچی میں تباہی، میں چاہتا ہوں اچھی اچھی باتیں کریں آپ، جان بوجھ کر ہم کوئی بد نیتی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ وسائل کے ایم سی کے اکانٹ میں آئیں، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری پیپلز پارٹی نے کی، انتخابات ہوئے اور بد قسمتی سے وہاں ترازو آ گیا۔انہوں نے کہا کہ میں سوال کرتا ہوں لوگوں کے گھروں میں گیس ہے اور روڈ کٹنگ کی اجازت دیدی گئی، میں اینٹی کرپشن میں بھی جاں گا روڈ کٹنگ اجازت کی اجازت دیدی، ترازو بوکھلاہٹ کا شکار ہوتا ہے چاہتے ہیں شہر کے مسائل ہوں۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا دور کر کے کام کرنے کی ضرورت ہے، وال چاکنگ کرنے سے لوگ اجتناب کریں اس سے شہر کا حسن تباہ ہوتا ہے۔
سندھ میں فصلوں کا بیمہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑے کھلاڑی انجریز کا شکار