منیشات کیس، رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کر دیا گیا ،کوئی ڈٰیل نہیں ہو گی، رانا ثناءاللہ

0
25

انسداد منشیات عدالت لاہور میں رانا ثنااللہ کیس کی سماعت ہوگی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو انسداد منشیات عدالت پہنچا دیا گیا ،اینٹی نارکوٹکس فورس چالان انسداد منشیات عدالت میں پیش کر چکے ہیں ،رانا ثنااللہ کوانسداد منشیات عدالت لاہور میں پیش کردیا گیا.اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

گزشتہ سماعت پر جج کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے14ستمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی،

رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالائق اعظم کی حکومت ناکامی چھپانے کے لئے یہ سب کر رہی ہے،پوری قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے،کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو گی،

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ سماعت پر انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،

جج کی عدم موجودگی،رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

Leave a reply