مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کیا وزیرا عظم نے بڑا اعلان

0
36

مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کیا وزیرا عظم نے بڑا اعلان

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے افراد کی نشاندہی اور انہیں سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں پر قابو پانے پر توجہ دینے کے نتیجے میں چیزوں کی قیمتوں اور خاص طور پر سبزیوں کی قیمتوں میں نماٰٰیاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔


عمران خان نے مزید کہا کہ میں اپنے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے ملوث افراد کی نشاندہی اور سزا نہیں دی جاتی ہے تب تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

گزشتہ روز ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ہے جس کے سبب ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15.97 فیصد پر آگئی ہے۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم نے دارالحکومت میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کے ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو فعال بنانے، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے اور صحت کی سہولیات و ادویات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Leave a reply