مسعود اظہر کے سابق دست راست کمانڈر عبدالجبار بلوچستان میں قتل

0
113

کالعدم تنظیم کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے سابق دست راست کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقہ بارکھان سے ایک نعش برآمد ہوئی ، شناخت پر معلوم ہوا کہ یہ پاکستان کی کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے سابق دست راست کمانڈر عبدالجبار کی لاش ہے.

لیویز کے مطابق بارکھان کے علاقے رڑکن سے نعش برآمد ہوئی مقتول کو سر پر دو پستول کی گولیاں مارکر نعش کو چنگ ندی میں پھینک دیا گیا تھا، نعش کی شناخت عبدالجبار ولد غلام محمد قوم راجپوت چوہان سکنہ R 65/4 تحصیل و ضلع ساہیوال کے ہوئی.

بلوچستان کے علاقہ سے ملنے والی نعش کے بارے انکشاف ہوا کہ یہ نعش مولانا مسعود اظہر کے سابق دست راست کمانڈر عبدالجبار کی ہے ، مولانا مسعود اظہر سے اختلافات کے باعث 2003 میں کمانڈر عبدالجبار جیش محمد کے دوسرے رہنما عبداللہ شاہ مظہر کے ہمراہ ان سے الگ ہو گئے تھے اور نئی تنظیم تحریک غلبہ اسلام کے نام سے بنا لی تھی . کمانڈر عبدالجبار کی تحریک غلبہ اسلام دفاع پاکستان کونسل کی بھی رکن تھی جس کے چیئرمین مولانا سمیع الحق تھے، مولانا سمیع الحق کی وفات کے بعد ان کے بیٹے حامد الحق حقانی کو متفقہ طور پر دفاع پاکستان کونسل کا چیئرمین بنایا گیا ہے.

کمانڈر عبدالجبار افغان جہاد میں معروف ہوئے تھے، وہ مولانا مسعود اظہر کے انتہائی قریبی تھے تا ہم اختلافات کے باعث ان کی علیحدگی ہوئی،

Leave a reply