مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ کراچی پہنچ گیا

اے پی بی ایچ وی رجسٹریشن کے طیارے کی مرمت پر خطیر اخراجات آئے ہیں
pia

کراچی: مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ انجن کی تبدیلی کے بعدکراچی پہنچ گیا۔

باغی ٹی وی: پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ 6 مارچ کو مدینہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوا تھا، شدید خرابی کے باعث طیارے نے مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی، طیارے کی بحالی کے لیے پی آئی اے کی انجینیئرنگ ٹیم ڈیڑھ ہفتے سے مسقط میں تھی، بوئنگ 777 طیارے کے لیے متبادل انجن سی 130 جہاز سے مسقط بھیجا گیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ جہاز کے انجن کی تبدیلی کا کام دو دن پہلے مکمل ہوگیا تھا، انجن تبدیلی کے بعد بوئنگ 777 کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی، اے پی بی ایچ وی رجسٹریشن کے طیارے کی مرمت پر خطیر اخراجات آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 392 مسافروں کے ساتھ مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز کا انجن 35 ہزار فٹ کی بلندی پر خراب ہوگیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ پرواز کو مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی تھی، مسافر مسقط کے ہوائی اڈے پر تقریبا 23 گھنٹے تک پھنسے رہے تھےمسافروں کو تین الگ الگ پروزاوں سے ملک لایا گیا-

Comments are closed.