مساج کے ذریعے بند ناک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے

0
127

مساج کے ذریعے بند ناک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے
نزلہ زکام وغیرہ کی وجہ سے ناک کا بند ہوجانا ایک عام بات ہے مگر اگر یہ ناک رات کو سونے کے درمیان بند ہوجائے تو نیند کو خراب کر دیتی ہے اور بے سکونی کا باعث بنتی ہے اور سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے بند ناک کو کھولنے کے چند آسان طریقے گے جن کو استعمال کر کے آپ سانس بند ہونے کی پریشانی سے بچ سکتے ہیں درج ذیل ہیں
ناک کے دونوں طرف مالش کرنا:
شہادت کی انگلی اور درمیان والی انگلی کے ساتھ ناک کے ان دونوں سائیڈ مقامات پر دائرے کی شکل میں آہستہ آہستہ تقریباً ایک سے دو منٹ مالش کریں اس سے آپ کی سانس کی بند نالیاں کُھلنے میں مدد ملے گی اور آپ کو جمی ہُوئی ریشہ کو ناک سے خارج کرنے میں آسانی ہوگی
دونوں بھنووں کے درمیان میں مالش کریں:
ناک بند ہونے کے صورت میں بھنووں کے درمیان میں انگوٹھے یا انگلی کے ساتھ آہستہ آہستہ کم از کم ایک منٹ تک مالش کریں اس سے سانس کی نالیوں میں جمی ہُوئی ریشہ خارج ہونے میں مدد ملے گی اور یہ سانس کی نالی کی سوزش کو کم کرے گا
ناک اور ہونٹوں کے درمیان مالش کریں:
ناک اور ہونٹوں کے درمیاں آہستہ آہستہ مالش کریں اور اس عمل کو تقریباً 2 سے 3 منٹ تک جاری رکھیں یہ آپ کے ناک کی سوزش کو کم کرے گا اور سانس لینے میں آسانی پیدا ہوگی
ہوا میں نمی:
سردی بڑھنے کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوتا چلا جاتا ہے اور ہوا جب خُشک ہوتی ہے تو سانس لینے سے ناک میں موجود ریشہ جمنی شروع ہوجاتی ہے اپنے کمرے میں ہیٹر یا چولہے کے اوپر پانی کی دیگچی رکھ دیں تاکہ پانی کی بھاپ ہوا میں نمی کے تناسب کو برقرار رکھے

ہونٹوں کو خُشکی اور پھٹنے سے بچا نے کے لئے آسان طریقے


گرم کپڑا ناک پر رکھیں:
کسی کپڑے کو گرم کرکے ناک کے دونوں اطراف اس سے ٹکور کریں یہ جمی ہُوئی ریشہ کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوگا
ورزش کے ذریعے:
اگر آپ نزلے زکام کا شکار الرجی کی وجہ سے ہُوئے ہیں اور آپ کی ناک بہہ رہی ہے تو اس کو ٹھیک کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ورزش کریں ورزش کرنے سے آپکا جسم گرم ہوگا اور یہ ناک میں موجود ریشہ کو خارج کرنے میں آسانی پیدا کرے گا
بھنے کالے چنوں کی ٹکور:
کالے چنے لے کر اس کو بھنوا کر دیسی کپڑے میں ڈال کر گرم گرم چنوں سے ٹکور کرنے سے بھی بند ناک کھل جائے گی

Leave a reply