11ستمبر: مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد سعودی عرب کے خلاف گواہی دینے کو تیار
نیو یارک : سعودی عرب پر ایک اور مشکل نے ڈیرے ڈال دئیے ، الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق 11 ستمبر کے ماسٹرمائنڈ خالد شیخ محمد نے کہا ہے کہ اگر حکومت امریکہ، اسے پھانسی نہ دینے کا وعدہ کرے تو وہ سعودی عرب کے خلاف عدالت میں گواہی دینے کے لیے تیار ہے۔
11 ستمبر کے حملے میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ کی جانب سے جمعہ کے روز داخل کیے جانے والے کیس میں سعودی عرب پر اس حملے میں لازمی ہم آہنگی اور سپورٹ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ 11 ستمبر کے حملے کے ماسٹرمائنڈ خالد شیخ محمد کو سن دو ہزار تین میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 11 ستمبر کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تاوان کی ادائیگی کے فرمان پر دستخط کر دیئے۔
اس قانون کے تحت 11ستمبر کے واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، آئندہ تہتر سال تک حکومت سے تاوان کی رقم وصول کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ 11 2001 کے واقعے میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور چھے ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔جس کے بعد دنیا بھر سے ان افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا