
ماسٹر مولٹی فوم کے مالک اور مینجر فرار پولیس کے چھاپے ، شہریوں نے اہم جرم کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
باغی ٹی وی : ماسٹر مولٹی فوم کے مالک اور مینجر کے خلاف ایف آئی ار درج ہوگئی ان کی گرفتار کے وارنٹ بھی جاری ہو گئے . گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے لیکن ماسٹر مولٹی فوم کے ملک اور مینجر ندیم ملک اور شہزاد ملک فرار ہوچکے ہیں
تفصیلات کے مطابق ماسٹر مولٹی فوم کے مالک ندیم ملک اور مینجر شہزاد ملک نے ایک دکان پر قبضہ کر لیا ہے . جس کے خلاف اہل علاقہ نے پرجہ درج کرا دیا اور ان کے اس ظلم کے خلاف احتجاج بھی کیا ، پولیس نے کاروائی کر کے 24 جولائی بروز ہفتہ کو ملزم حسن کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم شہزد ملک اور ندیم ملک غائب ہیں.
پولیس کے ان کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے جاری ہیں . تاحال ملزمان قانون کے ہاتھوں سے چھپتے پھر رہے ہیں .