سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: مستونگ سے دہشت گرد اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار

میران شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے آئل اور گیس کمپنی کے 3 ملازمین کو اغوا کر لیا۔
ispr

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ سے ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو دہشت گردوں نے اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا،آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو اسلحہ، گولہ بارود اور ایک دوربین سمیت گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے گاؤں میران شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے آئل اور گیس کمپنی کے 3 ملازمین کو اغوا کر لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں مغوی ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کے ملازمین ہیں، مغویوں کو نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے،مغویوں میں حضرت جابر، صادر اللہ اور گل زادین شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرکاری ملازمین کو سیکورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم سرکاری ملازمین کے اغوا کی پلاننگ کررہی ہے، اس لئے سرکاری ملازمین غیرضروری سفر نہ کریں اور سفر کے لیے ایک ہی راستہ بار بار استعمال نہ کریں، نہ ہی اپنے سفری شیڈول کو کسی کے ساتھ شیئر کریں۔

Comments are closed.