بارش سے میچ رک گیا، اگر دوبارہ شروع نہ ہوا تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ‌ کے تحت کونسی ٹیم جیتے گی؟ بڑی خبرآ گئی

0
36

ورلڈ کپ میں‌ پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والا کرکٹ‌ میچ ایک مرتبہ پھر بارش کے باعث روک دیا گیا ہے تاہم اہم بات یہ ہے کہ اگر یہ میچ دوبارہ شروع نہیں‌ ہو تا کہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بارش کے دوبارہ آغاز تک پاکستان نے 166 سکور کئے ہیں اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے ہیں. ڈک ورتھ لوئس میتھڈ‌ کے تحت اس پوزیشن میں‌ اگر پاکستان کے 252 سکور ہوتے تو پھر پاکستان جیت سکتا تھا تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی ٹیم کی شکست یقینی نظر آرہی ہے.

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے کرکٹ‌ میچ میں‌ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے اور 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اس کے پانچ کھلاڑی 137 رنز پر آؤٹ ہو چکے ہیں. پاکستان کو جیت کیلئے بیس اوورز میں‌ 196 رنز درکار ہیں. فخر زمان، بابر اعظم بھی آؤٹ‌ہو چکے ہیں. پاکستان کا ایک کھلاڑی صرف 13 سکور پر آؤٹ ہو گیا. آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی امام الحق تھے. بھارت نے پاکستانی ٹیم کو فتح کیلئے 336 رنز کا ہدف دیا ہے. بھارت کے پچاس اوور کے اختتام پر پانچ کھلاڑی آؤٹ‌ہوئے . محمد عامر نے دس اوور میں سینتالیس سکور دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کئے. میچ کے دوران کچھ دیر کیلئے بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تاہم بارش رکنے پر دوبارہ کھیل کا آغاز کیا گیا. بارش کی وجہ سے میچ کے اوورز کم نہیں کیے گئے تاہم اننگز بریک 15 منٹ کا کردیا گیا ہے. پاکستان انڈیا میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے تیز ترین گیارہ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ہیں.

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔ روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے. ہاردک پانڈیا اور دھونی نمایاں‌کارکردگی نہیں‌ دکھا سکے. اسی طرح محمد عامر کے علاوہ پاکستانی باﺅلر میچ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور بھارتی کھلاڑی تیزی سے سکور میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انڈیا کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اورپاکستانی باﺅلرز کو کھیلنے میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Leave a reply