مزید دیکھیں

مقبول

انتقام…کبھی نہیں، تحریر:نور فاطمہ

زندگی کا سفر سیدھا نہیں ہوتا۔ یہ اونچ نیچ،...

پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک...

عظمیٰ بخاری کا حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری...

سی ٹی ڈی کی کاروائی،دکی میں پانچ دہشتگرد ہلاک

دکی،سیکورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ...

مٹی کے گھڑے کا پانی پینا صحت کیلئے کتنا ضروری؟

پانی ہر جاندار کی زندگی کیے لیے انتہائی اہم شے ہے۔ اس کے بغیر حیات کا تصور ممکن نہیں،ہر انسان کے لئے دن میں 8 گلاس یا اس سے زیادہ جسمانی ضرورت کے مطابق پانی پینا لازمی ہے تا کہ جسم اپنے تمام افعال بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔لیکن اگر آپ یہی پانی کسی ایسے برتن،بوتل یا گلاس میں پیتے ہیں جو پانی کو صاف کرنے کے بجائے مزید آلودہ بنا دے تو یہ پانی آپ کو صحت دینے کے بجائے بیماری کا سبب بن جائے گا لیکن مٹی کے گھڑے میں پانی بھر کے پینا انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ مٹی سے بے شمار معدنیات اور وٹامنز قدرتی طور پر حاصل ہوتے ہیں عرصہ قبل لوگ مٹی کے برتن سے پانی پیتے تھے کیونکہ وہ اس کی افادیت کو خوب جانتے تھے،مٹکے کے اندر پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے اور ساتھ ہی مٹی کی معدنیاتی نعمت سے بھی بھر پور رکھتا ہے-

فائیو اے سایئڈ ہاکی ورلڈ کپ ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم عمان پہنچ …

مٹی کے اندر قدرتی الکا لائن ہوتا ہے جو کہ جسم کےپی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہےانسانی جسم میں ایسیڈک ایسڈ ہوتا ہے، مٹی میں الکلائن کی فراہمی ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ درد، معدے کی سوزش، تیزابیت او دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے،مٹکے کا پانی پینے سے میٹابولزم سسٹم بہتر ہوتا ہےاس سے کوئی خطرناک کیمیکلز کاخدشہ لاحق نہیں ہوتا جب کہ پلاسٹک کی بوتل اور دیگر چیزوں میں اکثر خطرناک کیمیکل بی پی اے وغیرہ شامل ہوتا ہے،آپ پلاسٹک کی بوتلیں پانی کو ذخیرہ کرنےکےلیےاستعمال کرتے ہیں جو کیمیکلز سے بنے ہیں تاہم مٹی کے برتن کیمیکل سے پاک ہوتے ہیں اور یہ زہریلے مادوں کو جسم میں داخل ہونے سے بھی دور رکھتے ہیں۔

بھارتی حکومت چاند کو ہندو سلطنت قراردے،ہندو مہاسبھا کے قومی صدر کا مطالبہ

مٹکے کا پانی پینے سے نظام ہاضمہ اور جسم میں ٹیسٹوسٹیرون متوازن رہتا ہے اس کے اندرمعدنیات محفوظ ہونے کے باعث یہ معدے اور نظامہ ہاضمہ کو درست رکھتا ہے،فریج میں رکھے ہوئے ٹھنڈے پانی کو پینے سے اکثر گلے میں تکلیف کی شکایت ہوتی ہے کیونکہ یہ گلے کے غدود کو نقصان پہنچاتے ہیں لیکن مٹکے کا پانی ایک ہی درجہ حرارت پر برقرار رہتا ہے اور اس کے پینے سے گلے کی کوئی شکایت درپیش نہیں ہوتی اس لیے مٹکے کا پانی کھانسی، ٹھنڈ اور سانس کی تکلیف سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے،گرمی میں مٹکے کا پانی استعمال کرنا جسم میں نیوٹریشن ،وٹامن گلوکوز کو متوازن رکھتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشے سے محفوظ رکھتا ہےجب کہ مٹکے کا پانی دن بھر تازگی اور تسکین فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی صحت کو تحفظ دیتا ہے۔

خواتین مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں، نئی تحقیق

گھڑا مختلف دیہات اور بالخصوص چولستان میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے، پہلے پہل گھڑا بنانے کا فن اتنا آسان نہ تھا گھڑا بنانے والی مٹی کو چھوٹے سائز میں ڈولی نما بنا کر گھڑے کو لکڑی کے پشتےسےکوٹ کرپورے گھڑے کا سائز بنایا جاتا تھا ،بعد ازاں گھڑے کا آدھا حصہ لکڑی کے چاک پراورپیندہ لکڑی کےپشتے سے مکمل کیا جاتا تھا آج کے اس مشینی دور میں یہ کام مکمل طور پر مشینوں پر رکھے سانچے میں مٹی بھر کر کیا جارہا ہے۔

پنجاب کے دیہاتوں میں شادی کے موقع پر دُلہا کی بہنیں خوبصورت شیشوں والی گھڑولی میں پانی بھر کر لاتی ہیں جس سے دُلہے کو نہلایا جاتا ہے اور دیہات میں شادی کے موقع پر گیتوں میں بھی خاص طور پر گھڑا بجایا جاتا ہے۔

یواےای میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو عبور