سینئر اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ ہمیںمولا جٹ جیسی فلموں کی ضرورت ہے ایسی فلمیں جو ہماری پہچان بنیں. انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ صرف تہواروں پر ایک یا دو فلموں کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کی بحالی ہو جائے گی. فلموں کی تسلسل کے ساتھ کامیابی اور سینماﺅں کے سرکٹ کو بڑ اکرنے کی ضرورت ہے ۔ معمر رانا نے کہا کہ ایک فلم کی کامیابی کا مطلب یہ نہیں ہے فلم انڈسٹری بحال ہو گئی ہے، اس لئے ایسے دعوے نہیں کرنے چاہیں کیونکہ مناسب نہیں لگتا.
”فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بہت ضروری ہے کہ تسلسل کے ساتھ فلمیں بنتی رہیں”. انہوں نے کہا کہ” ہمیں چاہیے کہ ہم فلمیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ریلیز کریں تاکہ اس سے ملک کو اور انڈسٹری کو زر مبادلہ کی صورت میں تقویت ملے ”۔یاد رہے کہ حال میں معمر رانا کی فلم آر پار ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے ایک سکھ کا کردار کیا ہے ، اس میں ان کی بیٹی رانیا نے ان کی بیٹی کا کردار کیا ہے اور وہ بھی سکھ ہی بنی ہوئی ہے. معمر رانا اپنی بیٹی رانیا کی شوبز میں اینٹری پر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ رانیا ایک بہترین اداکارہ ثابت ہوں گی.