fbpx

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کامیابی فلمی شعبہ میں پاکستان کی بہترین صلاحیتوں کا ثبوت ہے. مریم اورنگزیب

پاکستان اوربیرون ملک”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“کی بےمثال کامیابی فلم سازی کےشعبہ میں پاکستان کی بہترین صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے،مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان اور بیرون ملک پاکستانی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی بے مثال کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” فلم سازی کے شعبہ میں پاکستان کی بہترین صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی فلم میکرز کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے ہر ممکن معاونت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں موجود ہر فرد کو فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فلم میکر بلال لاشاری نے دہائیوں بعد ہدایتکار یونس ملک کی پنجابی فلم مولا جٹ کا ’غیر سرکاری‘ سیکوئیل بنایا ہے جس کا نام ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
جبکہ پرانی فلم مولا جٹ جہاں ایک کامیاب فلم تصور کی جاتی ہے وہاں اس پر یہ تنقید بھی کی جاتی رہی ہے کہ اس نے پاکستانی سنیما کو بہت ’لاؤڈ‘ کر دیا تھا، جس کے بعد فلمیں تشدد، انتقام اور بڑھک بازی جیسے ایک ہی فارمولا کے تحت بنائی گئیں۔ بی بی سی کے مطابق؛ اس سوچ کے برعکس بلال لاشاری نے سنہ 2013 میں مولا جٹ کو ایک کلاسک فلم اور گنڈاسے کو پنجاب کا کلچر قرار دے کر مولا جٹ کی کہانی اور کرداروں کو اپنی نئی فلم کا موضوع بنایا۔ جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے دوبارہ بحالی کا سفر شروع کرے گی۔