ن لیگ اسلام آباد دھرنے میں شریک ہو گی یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

0
26

سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورحکومت کےخلاف آزادی مارچ پرگفتگو کی گئی، دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کوآزادی مارچ کی تیاریوں سےآگاہ کیا، شہبازشریف اورفضل الرحمان کےدرمیان آزادی مارچ کےطریقہ کاراورممکنہ نتائج پرمشاورت کی گئی، لیگی رہنماایازصادق، راناتنویر، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک ہوئیں، اسی طرح مولاناشاہ احمدنورانی کےبیٹےاویس نورانی بھی ملاقات میں شریک ہوئے،

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی یقین دہانی نہ کراسکے، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے مشاورت کی گئی لیکن شہباز شریف کوئی بھی یقین دہانی کرانے سے گریز کرتے نظر آئے، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ابھی آپ کے دھرنے میں شرکت کیلئے ہاں نہیں کرسکتا، دھرنے میں شرکت کے حوالے سے میاں صاحب سے پوچھ کر فیصلہ ہوگا،

دریں اثناء مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ ہر صورت ہوگا، آزادی مارچ بیرونی طاقتوں کے اثر و رسوخ، مہنگائی، ناانصافیوں اور ظلم کےخلاف ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے کشمیر کو بیچ ڈالا جو کہ ناقابل قبول ہے، قبل ازیں مولانا فضل الرحمن نے جامع مدنیہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی اس سے پہلے پندرہ ملین مارچ کرچکی ہے، وہ اکیلے ہی ملین مارچ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ آزادی اور تحفظ ناموس مارچ، بیرونی طاقتوں کے اثر و رسوخ کیخلاف ہوگا، انہوں نے جے یو آئی ہند کے کشمیر کے بارے میں بھارت کی حمایت کو ان کا آپسی معاملہ قرار دے دیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ کی تاریخ کا تعین ایک دو دن میں کر لیں گے جبکہ حکمت عملی کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے، انہوں نے کہاکہ نام نہاد حکومت ہی مہنگائی اور دیگر ایشوز کی ذمہ دار ہے،

Leave a reply