نوازشریف کی ہدایت پرمولانا نے زندگی کا غلط ترین فیصلہ کرلیا

0
39

اسلام آباد:نوازشریف کی ہدایت پرمولانا نے زندگی کا غلط ترین فیصلہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن اپنی پریس کانفرنس میں موقع دینے کے اعلان کے بعد استعفے منظور بھی کر لیے۔

مولانا فضل الرحمان نے اب پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے عہدوں میں تبدیلی کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

اس سے قبل اے این پی کے میاں افتخار اس عہدے پر براجمان تھے۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے دوبارہ پیشکش کی تھی کہ پی ڈی ایم چھوڑنے والے غلطی تسلیم کر کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ گزشتہ دنوں میڈٰیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا

مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پرکہا تھا کہ وہ اس اہم اجلاس میں اے این پی اورپی پی کے خلع پربات کریں گےپھراس کے بعد پی ڈی ایم کے مستقبل کی بات کی جائے گی لیکن آج اچانک استعفے منظورکرکے نوازشریف کولندن میں ٹھنڈک پہنچا کروفاداری کاحق ادا کردیا ہے

Leave a reply