مولانا طارق جمیل نے ’میڈیا‘ سے متعلق دئیے گئے بیان پر معافی مانگ لی

0
27

اسلام آباد: مولانا طارق جمیل نے ’میڈیا‘ سے متعلق دئیے گئے بیان پر معافی مانگ لی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی احساس ٹیلی تھون کی لائیو نشریات میں پاکستان سمیت پوری دنیا سے لوگ شریک ہوئے اور دل کھول کر عطیات دیے۔ جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالہ سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی احساس ٹیلی تھون میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔

 

ملک کے مختلف چینلز سے وابستہ اینکرز بھی ٹیلی تھون میں شریک تھے۔ اس موقع پر اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مخیر حضرات نے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے کروڑوں روپے کے عطیات کا اعلان کیا۔نشریات کے اختتام پر معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عوام سے اس وبا سے احتیاط برتنے اور خدا کے حضور توبہ کرنے کی تلقین کی،

مولانا طارق جمیل نے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر اس عذاب سے چھٹکارے کی بھی خصوصی دعا کی۔ مولانا طارق جمیل نے دعا سے قبل خطاب بھی کیا،خطاب کے دوران ان کے دیئے گئے ایک بیان پر میڈیا کی جانب سے سخت ری ایکشن دیکھنے میں آیا۔مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا پر جھوٹ بولا جاتا ہے۔ہم جھوٹی قوم ہیں۔ہم اس جھوٹ کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں کوئی مقام نہیں لے سکتے۔

22 کروڑ عوام میں کتنے لوگ سچے ہیں.؟. مولانا طارق جمیل نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار مجھ سے ایک چینل کے مالک نے نصیحت مانگی۔ میں نے کہا اپنے چینل سے جھوٹ ختم کردو۔تو اس نے کہا کہ چینل ختم ہو سکتا ہے جھوٹ ختم نہیں ہو سکتا۔صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا میڈیا جھوٹا ہے۔سب سے زیادہ جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے۔تاہم اب مولاناطارق جمیل نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ سب برائیوں کی جڑ ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ایک آدمی حضور پاک ﷺ کے پاس پیش ہوا اور کہا کہ میرے اندر ہر عیب ہے لیکن آپ ایک گناہ بتا دیں جو میں چھوڑ دوں، میں سارے نہیں چھوڑ سکتا۔ تو حضور پاک نے کہا کہ تم جھوٹ بولنا چھوڑ دو۔مولانا نے مزید کہا کہ میرے بیان میں "تمام” سے مراد سارے نہیں، بلکہ اکثریت ہے۔پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ وہ حضرات جو سچ بولتے ہیں، میرے بیان سے ان کی دل آزاری ہوئی تو معزرت خواہ ہوں۔

Leave a reply