fbpx

مولانا طارق جمیل نے ایم ٹی جے کے نام سے کپڑوں کا نیا برانڈ متعارف کروا دیا

کراچی:مولانا طارق جمیل نے ایم ٹی جے کے نام سے کپڑوں کا نیا برانڈ متعارف کروا دیا ،اطلاعات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کپڑوں کی برانڈ لانچ کردیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک وضاحتی ویڈیو پیغام دودن پہلے ہی جاری کردتھا

اس ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے برانڈ کی بنیاد رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’سَن 2000 سے میرے دل میں آتا تھا کہ اللہ کوئی ایسا سلسلہ بنا دے کہ میرے پاس جو مدارس ہیں وہ اپنے پاؤں پرکھڑے ہو جائیں میں سوچتا تھا کہ یااللہ کوئی ایسی شکل بنا دے کے زکوٰۃ خرچ نہ ہو اور زکوٰۃ کے بغیر ہی مدرسہ چلے‘۔

 

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ’جب کرونا آیا تو اللہ نے میرے دل میں ڈالا کہ ہم کوئی کاروبار کریں جس کی کمائی کو ہم مدارس میں لگائیں تو میری بھی یہی نیت بنی کہ کوئی ایسا کاروبار ہو جس سے اللہ تعالیٰ بھی جزائے خیر دےاور چند دوستوں نے مل کر اس کی کوشش کی‘۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے میرے نام کا برانڈ ’ایم ٹی جے‘ کے نام سے لانچ کرنے کا ارادہ کیا چونکہ ہمارے بر صغیر میں علماء کا کاروبار کرنا عیب سمجھا جاتا ہے حالانکہ امام ابو حنیفہ سے بڑا کپڑوں کا تاجر کوئی نہیں تھا‘۔

 

مولانا طارق جمیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کسی کاروباری نیت سے یہ کام نہیں کیا، کسی کے مقابلے میں یہ کام نہیں کیا، صرف اس لیے کیا کہ اللہ کرے کہ اس سے کم از کم میرے مدارس اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں اور میرے دنیا سے جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ چلتا رہے‘۔

 

اس سے قبل مولانا طارق جمیل کے ترجمان شبیر احمد عثمانی نے سماء ڈیجیٹل کو اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جلد کُرتا اور شلوار قمیض کا برانڈ لانچ کریں گے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کب لانچ کیا جائے گا۔

 

لنکڈین پر ایم ٹی جے- طارق جمیل نامی برانڈ کا پیج بھی موجود ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’یہ ایک فیشن برانڈ ہے جس کی نگرانی مولانا خود کررہے ہیں، یہ برانڈ مولانا کے بتائے گئے اصولوں کو سیکھنے اور عمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘، جہاں ملازمت کی آسامیاں بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔

جنید جمشید فیشن برانڈ ساؤتھ کے سربراہ بلال اکرم کی لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ ایم ٹی جے میں ڈائریکٹر آپریشنز ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.