ماورا حسین اور امیر گیلانی پھر سے ایک ہوگئے

ماورا حسین اور امیر گیلانی جو آخر ی بار ایکساتھ ڈرامہ سیریل ”صبات“ میں نظر آئے تھے ان دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا اب یہ جوڑی ایکبار پھر سے دیکھنے کو ملے گی ۔دونوں اداکار ڈائریکٹر شہزاد کشمیری کے نئے ڈرامہ سیریل کےلئے کاسٹ کر لئے گئے ہیں کہانی کاشف انور کی لکھی ہوئی ہے ۔ڈرامہ ہم ٹی وی پر آن ائیر کیا جائیگا ۔
واضح رہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کے حوالے سے ماضی قریب میں افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہا جا رہا تھا کہ دونوں بہت جد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ماورا حسین اعتراف کر چکی ہیں کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں اگر ہمارے پرستار ہمیں ایکساتھ دیکھنا چاہتے ہیں

تو ہو بھی سکتا ہے کہ ہم شادی کر لیں ۔تاہم اس کے باوجود ابھی تک ان دونوں کی طرف سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ دونوں جیون ساتھ بننے جا رہے ہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ ان کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت زیادہ سراہاجاتا ہے اور شائقین ایک بار پھر صبات جیسی کیمسٹری دیکھنے کے لئے منتظر ہیں اور ان کا یہ انتظار شہزاد کشمیری کے ڈرامے کے آن ائیر ہوتے ہی ختم ہونے جا رہا ہے۔

Comments are closed.