شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

0
32

کراچی: محکمہ موسمیا ت کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا موسم 15 ستمبر تک رہے گا، اس دوران ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ایک اور سسٹم کراچی سمیت سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 9 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات کے وقت شہر قائد میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

ملک کے دوسرے حصوں سے متعلق موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے محکمہ موسمیا کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، قلات، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، بہاولپور، ژوب، ٹھٹھہ، کراچی، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Comments

Leave a reply