ایران بدلہ لے کررہےگا،ایرانی قونصلیٹ محمد رضا ناظری نےمبشرلقمان کےساتھ گفتگو میں بتادیا

0
31

لاہور:ایران اپنے جنرل کا بدلہ لے کررہے گا،ایرانی قونصلیٹ محمد رضا ناظری نے مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو میں بتادیا ،باغی ٹی وی کےمطابق امریکہ کی طرف سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار مبشرلقمان خطے کی ہر لمحے بدلتی ہوئی صورت حال پر گہری نظررکھے ہوئے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں ایرانی قونصلیٹ جنرل محمد رضاناظری نے آج اپنی خصوصی گفتگو میں مبشرلقمان سے کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرکے جنگ کو دعوت دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ امریکہ کو اس بزدلانہ حملے کا جواب دینا پڑے گا

محمد رضا ناظری نے مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کو شاید یہ نہیں پتہ کہ اس خطے میں امریکی مفادات کو بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت لبنان ، عراق،شام فلسطین ، یمن اور کئی اور ملکوں میں لاکھوں کی تعداد میں ایران کے ہم نوا موجود ہیں جو امریکی مفادات کو بہت زیادہ نقصان دے سکتے ہیں

محمد رضا ناظری سے جب مبشر لقمان نے پوچھا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ ایران امریکہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے، حالانکہ امریکہ تو بہت دور ہے ، اس پر محمد رضا ناظری نے انکشاف کیا کہ یہ وہ دور جب ملکوں کے پاس ایسی ٹیکنالوجی موجود ہےکہ وہ دور سے اپنے دشمن کو نقصان پہنچادے

پینل گفتگومیں جب مبشر لقمان نے امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رہنما شاہد احمد خان سے سوال کیا کہ کیا اس ساری صورت حال کا ذمہ دارا مریکہ نہیں ہے تو جواب میں انہوں نے کہا کہ جی واقعی امریکہ ذمہ دار ہے اور وہ یہ محسوس کررہے ہیں کہ کل کواگر خطے میں جنگ چھڑتی ہے تو اس کا ذمہ دار بھی امریکہ ہی ہوگا

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق میزبان مبشرلقمان نےباتوں ہی باتوں میں ایسے رازوں سے پردہ اٹھا دیا جو کہ اس سے پہلے شاید جن پر ایک پردہ ہی تھا ،مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ امریکہ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ پورے مشرق وسطیٰ میں جنرل قاسم سلیمانی کے تربیت یافتہ لاکھوں کی تعداد میں رضاکار موجود ہیں‌جو جنگ کی صورت میں خطے میں موجود امریکی فوجیوں پربجلی بن کرگرسکتے ہیں

مبشرلقمان نے مزید بتایا کہ خطے میں جنرل قاسم کے بنائے ہوئے گروپس ، لبنان ،شام، ایران ،عراق یمن اوردیگر علاقوں میں ابھی بھی موجود ہیں ، عراق میں ایک لاکھ 40 ہزار فدائین بھی اس جنگ میں ایران کا ساتھ دیں گی، روس کا جدید اسلحہ استعمال کریں گے ، حزب اللہ اور حوثی بھی ایران کا ساتھ دیں ،فلسطینی گروہ بھی اس صورت میں ایران کا ساتھ دیں گے اوراگرایسا ہوگیا تو پھر تیسری عالمی جنگ کے برپا ہونے میں کوئی شک نہیں ہوگا

Leave a reply