fbpx

میواسپتال لاہور:جہاں ڈاکٹرآرام کرتےہیں اورسیکیورٹی گارڈ آپریشن:خاتون کی وفات پرکرتوت سامنے آگئی

لاہور:میواسپتال لاہور:جہاں ڈاکٹرآرام کرتےہیں اورسیکیورٹی گارڈ آپریشن کرتےہیں:خاتون کی وفات پرکرتوت سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق میو اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ سے آپریشن کروانے والی خاتون پندرہ روز بعد دارِ فانی سے کوچ کرگئی، جس کی تصدیق متوفیہ کے اہل خانہ نے بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کے ڈاکٹر بن کر مریضہ کے آپریشن کے معاملے نے اسپتال انتظامیہ کی نااہلی سے پردہ اٹھایا تھا، واقعے میں متاثرہ خاتون شمیم بی بی پندرہ روز تک زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمیم بی بی کو کمر پر زخم کے باعث میو اسپتال علاج کی غرض سے لایا گیا تھا، اس دوران اسپتال میں وحید بٹ نامی سیکیورٹی گارڈ نے جعلی ڈاکٹر بن کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا۔

متاثرہ خاتون کے بیٹے نے اپنی والدہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ شام سے میو اسپتال انتظامیہ نے میری والدہ کی لاش سرد خانے میں رکھی ہوئی ہے۔جبکہ اسپتال انتظامیہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاش کو صرف پوسٹ مارٹم کےلیے سرد خانے میں رکھا ہے، کیوں کہ قانونی وجوہات کے باعث متوفیہ کا پوسٹ مارٹم کرنا ضروری ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.