مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

0
37

مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ قائداعظم جس کی قربانیوں سے ملک بنا، اسکے مقبرے کو نہیں بخشا گیا، ظالموں نے وہاں کیا کیا،پاکستان میں اپوزیشن چاہتی ہے ، ایک کہتا ہے کہ دسمبر میں جا رہے ہیں، دوسرا کہتا ہے جنوری میں جا رہے ہیں، انکا ایجنڈہ مارچ میں سینیٹ کے الیکشن کو روکنا ہے تا کہ عمران خان کی اکثریت نہ ہو، لیکن یہ انکا بھول ہے،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بے نظیر سے بڑا جلسہ کسی کا نہیں ہوا،مینار پاکستان کا بڑا جلسہ جو عمران خان نے کیا ایسا کسی نے نہیں کیا، جلسوں سے حکومتیں نہیں بدلتی، کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت برے طریقے سے لوٹا گیا، پی ٹی آئی حکومت کو خالی خزانہ ملا، مریم نواز کہتی ہے سب کچھ ہی سمیٹ دیاجائے، مولانا صاحب کہتے ہیں نئے الیکشن کرائے جائیں،پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل اور اندر خلفشار اور دباؤ پیدا کیا جارہا،عمران خان دو ماہ میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں ڈال دے گا، ایک سیٹ کا وزیر ہوں مگر عمران خان میری بات سنتا ہے قائد اعظم کی مزار کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کوئٹہ کے جلسے کے بعد ہم بھی کچھ کریں گے سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی

Leave a reply