مضبوط جمہوریت ہی مضبوط پاکستان کی واحد ضمانت ہے، بلاول

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا ہر قوم کی ذمیداری تو ہے ہی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ جمہوریت پسند دنیا کی اجتماعی ذمہ داری بھی ہے۔

اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک کی جانب سے منایا جانے والے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پرجاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے اقوام متحدہ کے اُس بیان کی مکمل طور تائید کی جس میں کہا گیا ہے کہ آزادی کے اقدار، انسانی حقوق کا احترام اور ایک مقررہ عرصے کے بعد انتخابات کا انعقاد اور ووٹ دینے والوں کا صاف شفاف طریقے سے انتخاب کرنا حقیقی جمہوریت کے بنیادی جُز ہیں۔

بلاول زرداری نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد پاکستان میں جمہوریت پسند اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی تاحال جاری ہے، جس کے دوران شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور دیگر لوگوں نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے اپنی جانیں دیں۔ پاکستان کے جمہوریت پسند کارکنان کو آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کی جانب سے سزائے موت، قیدِ تنہائی، اذیتیں، کھلی عام کوڑے مارنا، طویل عرصے کے قید و بند اور لغو مقدمات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن وہ عوام کے جمہوری اور انسانی حقوق پر کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئے۔

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان کے علاقے کو دشمن ملک کے ساتھ دکھانا بہت بڑا جرم،قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی سے کیا جواب طلب

ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کیا کر رہا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی

موجودہ دور کے ڈرامے صرف خواتین کیلئے بنائے گئے جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں،قائمہ کمیٹی

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کہ جمہوریت کے لئے پاکستانیوں نے جدوجہد اور اس کے حصول کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، جو جمہوری نظام کے لئے عصرِ رواں کی جدوجہدوں میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کے عوام کو پہلا متفقہ آئین دیا، پہلی بار براہ راست منتخب ہونے والا وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور عالم اسلام کی پہلی منتخب وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو دینے کے ساتھ ساتھ صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت ایک ایسی جمہوری حکومت بھی دی جس نے پاکستان میں پہلی بار اپنی مدت پوری کی۔

بلاول زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی دیگر جمہوریت پسند جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی، کیونکہ ایک مضبوط جمہوریت ہی مضبوط پاکستان کی واحد ضمانت ہے۔ انتقامی کاروائیوں، دہونس دھمکیوں اور لغو مقدمات کے باعث ہماری پارٹی اور جمہورییت پسند قوتوں کو ہمارے اُن جمہوریت پسند قائدین کے مشن کو پورا کرنے سے روک نہیں سکتیں، جنہوں نے جام شہادت تو قبول کیا لیکن ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا تھا۔

"ٹی وی پہ آ کے بھونکتا ہے” ،خواتین اینکر کو حوصلہ دینے والے بلاول خود گالیاں دینے لگے ،ویڈیو وائرل

Leave a reply