مزید 3 صوبائی وزراء، 3 اراکین اسمبلی بنے کرونا کا نشانہ

0
24

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی سپیڈ جاری ہے، اموات اور مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 3 وزیر اور 3 اراکین اسمبلی میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے ،بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی، صوبائی وزیر ریونیو سلیم احمد کھوسو، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل عبدالخالق ہزارہ اور تین اراکین اسمبلی نصراللہ خان زیرے، میر یونس عزیز زہری اور زابد ریکی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

چند روز قبل جمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسی طر ح نواب ثنا اللہ زہری دور حکومت میں صوبائی وزیر صنعت رہنے والے سردار در محمد ناصر بھی کورونا کا شکار ہوکر وفات پا چکے ہیں

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے رکن قومی اسمبلی اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

بلوچستان میں کورونا وائرس 29 اضلاع تک پہنچ گیا ہے۔ اب تک تقریبا ًسات ہزار افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں اور 58 مریضوں کی وفات ہو چکی ہے

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

بلوچستان میں 2 ہزار 148 بیڈ کورونا مریضوں کےلیے مختص کئے گئے ہیں،بلوچستان میں 68بیڈز پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے، بلوچستان میں 29 وینٹی لیٹرز موجود ہیں،اس وقت بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پرنہیں،

کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

Leave a reply