کورونا وبا:مزید 30 افراد جاں بحق
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے-
باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 68 ہزار624 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 8 ہزار183 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
یکم فروری سے ڈنمارک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کردیں گے:وزیراعظم کا اعلان
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 167 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رہی اس کے علاوہ 1353 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے مزید دو ہزار111 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 35 ہزار 835 ہو گئی ہے۔
کورونا پھرسراٹھانےلگا: پمز اسپتال اسلام آباد کے 260 ڈاکٹرز اور نرسز کورونا میں مبتلا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے مزید 15 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا سے ہونے والی کل اموات کی تعداد 7 ہزار 800 ہو گئی ہے۔
سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں اس وقت کورونا کے 382 مریضو ں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ صوبے میں کورونا کے 25 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں جبکہ کراچی میں کورونا کے مزید 1568 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 50 ہزار849 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 14 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی شناخت کے بعد انہیں سیل کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے گزشتہ روز کورونا کے مزید ایک ہزار 550 نئے کیسز کی شناخت ہوئی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.13 فیصد ہو گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 145 تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ڈی ایچ او اسلام آباد نے مزید کورونا کیسز کی شناخت ہونے کے بعد شہر کے مزید 14 تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کی سفارش کردی ہے۔