مذہب، ثقافت اور زبانیں پاکستان کے بارے میں سب سے خوبصورت چیزیں ہے گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے
باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے سمجای رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ تین مختلف زبانوں گجراتی، پنجابی اور اُردو میں نعت تیرے در پہ خالی جھولی لایا ہوں ، تو نظر کرم کر دے آیا ہوں پڑھ رہے ہیں
Diversity of languages,culture&religion is the most beautiful thing about Pak.V may not always understand each other but I hope tht the distance v r maintaining in #covid19 may help us to reflect about all that is common/good amongst us.Tribute to common experience in 3 languages pic.twitter.com/6kh9F8eYiL
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) April 15, 2020
ویڈیو شئیر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے لکھا کہ زبانوں ، ثقافت اور مذہب کا تنوع پاکستان کی سب سے خوبصورت چیز ہے
شہزاد رائے نے لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھ نہ سکیں لیکن مجھے امید ہے کہ کوویڈ 19 میں برقرار رہنے والی دوری سے ہمیں ان تمام چیزوں کی عکاسی کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو ہمارے درمیان اچھی بات ہے
گلوکار و سماجی کارکن نے لکھا کہ میں اپنے تجربے کو تین مشترکہ زبانوں اُردو گجراتی اور پنجابی میں خراج تحسین پیش کر رہا ہوں
شہزاد رائے نے ایک اور ٹویٹ میں اپنی تصویر شئیر کی تصویر کے کیپشن میں جون ایلیاء کا شعر لکھا
جرم میں ہم کمی کریں بھی تو لیوں, تم سزا بھی تو کم نہیں کرتے۔ جون ایلیا check out the link and let me know what do you think of the video https://t.co/yPO4C0xmon pic.twitter.com/dbWwMF5eVz
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) April 15, 2020
شہزاد رائے نے یوں شعر لکھا:
جرم میں ہم کمی کریں بھی تو کیوں
تم سزا بھی تو کم نہیں کرتے (جون ایلیا)
وا ضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لوگ گھروں میں محصور ہیں جن میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں شوبز شخصیات قرنطتینہ میں خود کو مصروف رکھنے کے لئے مختلف سرگرمیاں اختیار کئے ہوئے ہیں اپنی سرگرمیوں کو وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو بھی آگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اکثر بیشتر اپنے مداحوں کو وبا سے خطرات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کرتی نظر آ رہی ہیں شہزاد رائے بھی ان میں پیش پیش ہیں
گلوکار و سماجی کارکن بھی قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ہے اور اپنے مداحوں کو وقتاً فوقتاً وبا سے محفوظ رہنے کی سوشل میڈیا پر ہدایت کررہے ہیں اور اپنی موسیقی سے محفوظ کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل گلوکار اپنے ایک ڈاکٹر مداح کی فرمائش پر ایک گانا بھی گا چکے ہیں
کچھ نہ کر توسب کچھ اللہ پر چھوڑ دے، کورونا پر شہزاد رائے کے گانے کی ویڈیو وائرل