مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: جرائم کی وارداتیں، 2 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ(بیوروچیف شاہدریاض) جرائم کی وارداتیں، 2 خواتین سمیت 8...

ڈیرہ غازی خان: خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام، پولیس کا سرچ آپریشن جاری

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی) پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر...

معزور افراد کی مشکلات حل نہ ہو سکیں حکومت کی جانب سے اب تک کوئی اقدامات نہ ہو سکے

ایبٹ آباد تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے معذور افراد کو بھی نہ بخشا کھبی غریب مکاؤ کھبی ملازمین مکاؤ پالیساں تو کھبی معذوری کے بجائے معذور افراد مکاؤ پالیسی۔ چند ماہ قبل وزیر اعلی کے پی کے کے احکامات کی روشنی میں تمام محکمہ جات نے دو سال سے زائد ایک اسٹیشن پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو ٹرانسفر کیا۔

جس میں معذور ملازمین کو بھی نہ بخشا گیا اور ان کو اپنے اضلاع سے میلوں دور اضلاع میں تبدیل کیا گیا معذور افراد پہلے ہی معاشرے میں مشکلات کی زندگی بسر کرتے ہیں۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان کی مشکلات بڑھانے پر عمل پیرا ہے پہلے ہی اس حکومت نے معذور افراد کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے مگر جو معذوری کے باوجود نوکری کر کے اپنے خاندان کی کفالت کر رہے تھے

اور لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلنے کے بجائے نوکری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے تھے حکومت کی معذور مکاؤ پالیسی نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا اور معذور ملازمین کے لئے روزانہ دوسرے اضلاع میں سینکڑوں میل سفر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے پیر کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دوبارہ وزراءکو ایک ہفتے کے اندر اندر ای۔

ٹرانسفر پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی جس پر معذور ملازمین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا را اگر ہماری مشکلات ختم نہیں کر سکتے تو بڑھائیں بھی نہ۔اور ٹرانسفر پالیسی کو تیار کرتے وقت معذور ملازمین کا خیال رکھا جائے اور ان کے لیے ایسی پالیسی بنائی جائے کہ ان کو ضلع بدر نہ کیا جائے اور اپنے ضلع میں ہی نوکری کرنے کی پالیسی بنائی جائے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے جاری رکھ سکیں