مزید دیکھیں

مقبول

آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کےمنصوبے ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی...

بلاول بھٹو سےمیئر کراچی سمیت پارٹی رہنماوں کی ملاقاتیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےمیئر ...

اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی

عمان: اردن نےاپوزیشن جماعت جماعت الاخوان المسلمین اور...

معذور بچوں کی فاونڈیشن، بیگم ثمینہ عارف علوی نے کن اقدامات کا اعلان کیا؟

بیگم ثمینہ عارف علوی نے اسلام آباد میں خصوصی افراد کی فاونڈیشن کا دورہ کیا ہے. بیگم ثمینہ عارف علوی کو جسمانی اور ذہنی طور پر معذور بچوں کی بحالی کے لئے کیئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی. خصوصی بچوں کو انکی انفرادی ضروریات کے مطابق تعلیم و تربیت اور تھیراپی دی جاتی ہے.

بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت فروری سے خصوصی بچوں کے والدین کو معاونت فراہم کی جائے گی، معذور بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے ون ونڈو آپریشنز شروع کرنے جا رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ کراچی کی بزنس کمیونیٹی سے مل کر خصوصی بچوں کی ووکیشنل ٹریننگ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،
خصوصی افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے.

بیگم ثمینہ عارف علوی نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کی انفرادی ضروریات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ کیلئے متعلقہ اداروں سے مل کر کام کررہے ہیں. بیگم ثمینہ عارف علوی نے بچوں کی تیار کردہ دستکاریوں کا بھی معائنہ کیا ہے.