معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، تفتیشی کا رشوت لینے کا انکشاف،وزیراعظم کا بڑا حکم
معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، تفتیشی کا رشوت لینے کا انکشاف،وزیراعظم کا بڑا حکم
اوکاڑہ میں معذوربچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش مقدمہ کے تفتیشی افسرکا معذور بچی کی والدہ سے ہی رشوت لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے
والدہ کی سٹیزن پورٹل پرشکایت،وزیراعظم عمران خان نےنوٹس لے لیا وزیراعظم عمران خان نے معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کر دی وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی پی اواوکاڑہ کوفوری کارروائی کی ہدایت کی ہے ڈی پی اواوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کومعطل کردیا ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں،ملزمان کوگرفتار کیا جائے اور فوری قانونی کاروائی کی جائے۔
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
واضح رہے کہ پنجاب میں زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پولیس واقعات کے مقدمے درج نہیں کرتی، اکثر واقعات پولیس کے پاس رپورٹ ہی نہیں ہوتے کیونکہ پولیس رشوت طلب کرتی ہے،
بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے زینب الرٹ بل قصور کی ننھی بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد وقافی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا تھا۔ بل کا مقصد 18 سال سے کم عمر لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے تحفظ کے لیے قوانین واضع کرنا ہے۔ بل کے مطابق اسلام آباد میں ’چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ 2018‘ کے تحت ادارہ قائم کیا جائے گا جبکہ لاپتہ بچوں کی فوری بازیابی کیلئے ’زارا‘ یعنی زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی کا قیام بھی بل کا حصہ ہے۔
زیب الرٹ بل کے تحت بچوں سے متعلق معلومات کے لیے پی ٹی اے، سوشل میڈیا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے حقوق طفل متعلقہ ڈویژن کی مشاورت سے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے گا۔
اس بل کے تحت گمشدہ بچوں کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر پر سرکاری افسروں کو ایک سال تک قید کی سزا بھی ہو سکے گی۔