منڈی بہاءالدین: شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

منڈی بہاءالدین،باغی ٹی وی(نامہ نگار افنان طالب) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کیے۔
تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کے دوران، شہریوں نے اپنی شکایات اور مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا، جنہیں انہوں نے بغور سنا اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے تحفظ اور خدمت کے لیے پولیس فورس ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے کھلی کچہری کے سیشنز مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔
شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈی پی او وسیم ریاض خان کے اقدامات کو سراہا۔