مزید دیکھیں

مقبول

طورخم سرحدی گزرگاہ 28 روز بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھل گئی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان واقع طورخم سرحدی گزرگاہ...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد:کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ...

ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز...

سیاستدان شطرنجی سیاست سےنکل کر قومی فریضہ ادا کریں،تجزیہ شہزاد قریشی

تجزیہ ،،،،،،،،،،،،،تصحیح شدہدہشتگردی نے پھر سر اٹھا لیا ،ذمہ...

منڈی بہاؤالدین: بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس,مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا

منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی (نامہ نگار افنان طالب)ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین کی زیر صدارت مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا۔

اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، جو صبر و تحمل، رواداری، اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔محرم الحرام کے مہینے میں پولیس، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

منڈی بہاوالدین کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور زاکرین ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، یہی جذبہ محرم الحرام کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے. محرم الحرام میں امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور ذاکرین ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں.

محرم الحرام کے موقع پر انتظامات مربوط انداز میں برقرار رکھنے کیلئے اراکین کمیٹی کی تجاویز ومشاورت کواولین ترجیح دی جائے گی۔ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے معزز اراکین کے مثالی تعاون ومشاورت کو سراہا گیا

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی سڑکوں کی ضروری مرمت، صفائی ستھرائی اور بجلی اور ٹیلی فون کی لٹکتی تاروں کی درستگی کو یقینی بنائیں اور تمام تر انتظامات کو محرم الحرام سے قبل مکمل کر لیا جائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین اورمذہبی ہم آہنگی کی اس وقت شدید ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ملک و قوم کے اندرونی و بیرونی دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم اور سازشوں کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ جسے ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن ورواداری اور اتحاد ویگانگت کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کیلئے حسب روایت مثالی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔معاشرے میں امن دوستی کے جذبہ کو فروغ دینے میں بھرپور معاونت کی جائے گی تاکہ ضلع کی پرامن فضا کو شرپسندی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

اس موقع پر علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں