fbpx

گھارو شہر میں نامعلوم چور مکینک کی دکان کا صفایا کر گئے

ٹھٹھہ نامہ نگار راجہ قریشیگھارو شہر میں چوری کی واردات نامعلوم چور مکینک کی دکان کا صفایا کر گئے
تفصیل کے مطابق گذشتہ رات گھارو شہرمیں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں بھولو نامی مکینک کی دکان کے روشن دان کو توڑ ہزاروں روپے کے اوزار اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے دکان کے مالک بھولو کے مطابق جب وہ اپنی دکان صبح کھولنے آیا تو اس نے دیکھا کہ دکان کا صفایا ہو چکا تھا دکان کے مالک نے ڈی ایس پی میرپور ساکرو اور ایس ایچ او گھارو سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو فوری گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کیا جائیے-