میڈیا ہاؤسز،ایڈز کے مریضوں اور حاملہ خواتین کے کرونا ٹیسٹ کروانیکا فیصلہ

پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

میڈیا ہاؤسز،ایڈز کے مریضوں اور حاملہ خواتین کے کرونا ٹیسٹ کروانیکا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مزدور کے مسائل کاادراک ہے- کاروبار اور صنعتوں کوکھولنے کے لئے وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کررہے ہیں –

وزیراعلیٰ آفس میں ویڈیولنک پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ حکومت پنجاب وفاقی حکومت کو لاک ڈاؤن میں نرمی کے بارے میں سفارشات پیش کررہی ہے جس کا فیصلہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا -وزیراعلیٰ نے بتایاکہ ہم نے وفاقی حکومت سے گزارش کی ہے کہ روڈ سیکٹراور بلڈنگ کے علاوہ کنسٹرکشن سے متعلقہ دیگر انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دی جائے،اسی طرح ایکسپورٹ سیکٹر سے منسلک فیڈنگ انڈسٹری کو بھی کھولنے کی سفارش کی گئی ہے-پاور لومزاورایسی تمام فیکٹریز جن کے اندر اپنی لیبر کالونیاں موجود ہیں انہیں بھی کھولنے کی درخواست کی گئی ہے-آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹری اور ہوم اپلائسسز انڈسٹری کو کھولنے کے بارے میں سفارش کی گئی ہے –

وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبہ بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو زونز میں تقسیم کر کے مختلف ایام میں کھولنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو اپنی سفارشات پیش کی گئی ہیں جن کے تحت ضلعی انتظامیہ، ا نجمن تاجران، چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کی اجازت کا فیصلہ کیا جائے گا-

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

وزیراعلیٰ نے بتایاکہ فیز۔ون میں ابتدائی طو رپر صوبے کے 6اضلاع لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ،گجرات اور فیصل آباد میں سمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کیا جا رہاہے-سمارٹ سیمپلنگ کے تحت میڈیا ہاؤسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، انتظامی ا فسران کے دفاتر، ہیلتھ ورکرز، ٹی بی اور ایڈ ز کے مریضوں، ہسپتالوں میں زیر علاج حاملہ خواتین اور جیلوں میں بند قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے اور بڑے پیمانے پر سیمپلنگ کر کے کمیونٹی میں کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیں گے – فیز-ٹو میں رینڈم سیمپلنگ کے تحت Census Block میں سیمپلنگ کی جائے گی-

عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب میں اس وقت 62کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی 8 بی ایس ایل تھری لیب فنکشنل ہو چکی ہیں اور اب روزانہ 6ہزار کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے،گزشتہ روز پنجاب حکومت نے 3700 ٹیسٹ کئے ہیں – پنجاب میں اس وقت کورونا ٹیسٹنگ کٹس،پی پی ایز کٹس او ربیڈز کی کوئی کمی نہیں – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ بیرون ممالک سے متعدد فلائٹس کے ذریعے سینکڑوں پاکستانی روزانہ وطن واپس آ رہے ہیں، ہوٹلوں اور دیگر قرنطینہ مراکز میں ایس او پی کے مطابق ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے – بیرون ملک سے آنے والے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کومتعلقہ صوبائی حکومتو ں سے رابطہ کر کے ائیرپورٹ سے ہی ان کے صوبوں میں بھیج دیا جائے گا- صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے اضلاع میں روانہ کیا جائے گا اورانہیں 48گھنٹوں میں ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیو آنے کی صورت میں گھر بھیج دیا جائے گا- قرنطینہ میں رکھے گئے بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی شکایت پر انکوائری کاحکم دیا جاچکاہے اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے ایس او پی تشکیل دئیے ہیں جن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے بعد گھروں میں بھی قرنطینہ کی ا جازت دی جائے گی اور اس ضمن میں وفاقی حکومت سے سفارش کی جائے گی-

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

وزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ایکسپو سنٹر میں مبینہ بد انتظامی کے بارے میں انکوائری کاحکم دیا جاچکاہے اورجلد انکوائری رپورٹ آجائے گی-کورونا کے مریضوں کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دیں گے-وزیراعلیٰ نے مزید بتایاکہ پنجاب میں تاحال کورونا کے6850کنفرم مریض ہیں،115 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں اور اب تک تقریباً90ہزار لوگوں کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں،قابل اطمینان امر یہ ہے کہ 2206 مریض صحت یاب ہو کر گھر جاچکے ہیں جبکہ اب تک زائرین اور تبلیغی جماعت کے قرنطینہ میں رکھے گئے 90 فیصد لوگ صحت یاب ہوکر گھروں میں جاچکے ہیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ احساس کفالت پروگرام کے تحت ابھی تک 28لاکھ خاندانوں میں 34ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں اور امداد کا سلسلہ ابھی جاری ہے-اگلے ہفتے سے انصاف امداد پیکیج کے تحت 25 لاکھ خاندانوں میں 12ہزار فی کس امداد کی فراہمی شروع ہو جائے گی – اس کے علاوہ مزید 10لاکھ خاندانوں کو رمضان پیکیج کے تحت 3ہزار روپے فی کس دئیے جائیں گے – لاک ڈاؤن کی وجہ سے صوبہ بھر میں غریب،مزدور اورمحنت کش دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے- ہمیں ان کی مشکلات کا ا ندازہ ہے اور ہم ان کا ازالہ کرنے کے لئے یکسو ہیں

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے بتایاکہ پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کنٹرول کی روزانہ میٹنگ ہوتی ہے اور صورتحال کو دیکھ کر فیصلے کئے جاتے ہیں -انہوں نے بتایاکہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے کام کرنے والے لوگوں کو اضافی تنخواہ دی جائے گی-پنجاب میں اس وقت جزوی لاک ڈاؤن ہے اورہم غریب آ دمی کی مشکلات کو کم کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے صوبے میں ذخیرہ اندوزوں او رناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیاہے-صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال نے بھی صحافیوں کے سوالوں کے جواب دئیے-صوبائی وزراء راجہ بشارت،ڈاکٹر یاسمین راشد، میا ں اسلم اقبال،ہاشم جواں بخت، فیاض الحسن چوہان،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

Comments are closed.