وکلاء اورمیڈیا کی عدالت میں داخلے پر پابندی،عدالت میں درخواست دائر

0
39

سابق وزیراعظم عمران خان کی جوڈیشیل کمپلیکس پیشی، پولیس کی جانب سے سیکورٹی سخت کی گئی ہے

عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سےمقامی عدالت میں درخواست دائرکی گئی ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کچھ ہی دیر میں عدالت پہنچ جائیں گے،پولیس اور انتظامیہ نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے،وکلاء اورمیڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی،ہائیکورٹ احکامات کے باوجود صورتحال قابلِ تشویش ہے، عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی عملے کی راہ میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں،کھلی عدالت میں داخلے پر پابندی کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں، عدالت انتظامیہ کی ناقص اور ناقابلِ جواز پالیسی کا نوٹس لے،

دوسری جانب اسلام آباد سیکٹر جی الیون میں پولیس نے پی ٹی آئی کے 2 کارکن گرفتار کرلیا گیا، جوڈیشل کمپلیکس اور اطراف میں انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، اسلحہ بردار کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،ریلی کے ساتھ آنے والو ں سے اسلام آباد داخلے سے قبل اسلحہ لے لیا جائے گا،اسلام آباد کے تمام اندرونی راستے کھلے ہوئے ہیں،جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی وجوہات پر درخواست کے بعد کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس ایف الیون منتقل کر دی گئی ،اب عمران خان نیب کورٹ نمبر ون میں پیش ہوں گے،اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

Leave a reply