پاکستانی میڈیا کو چاہئے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے موثر کردار ادا کرے. سیکرٹری اطلاعات

0
27

میڈیا کو چاہئے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے موثر کردار ادا کرے. سیکرٹری اطلاعات
وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ میڈیا نے ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے موثر اورفعال کردار ادا کیا ہے،پاکستان انفارمیشن سینٹر کے قیام کا مقصد ملک بھر کے صحافیوں کو جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کووزارت اطلاعات و نشریات اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے خصوصی اقدام، پاکستان انفارمیشن سینٹرز کے زیر اہتمام انفارمیشن سروس اکیڈمی میں ”خبروں کی صداقت، جعلی خبروں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے تدارک“ کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو صحافت میں جدید رحجانات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے، پاکستان انفارمیشن سینٹر کے قیام کا مقصد ملک بھر کے صحافیوں کو جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد میڈیا کے نمائندوں کو ریاست کے مفادات کے بارے میں آگاہی اورموقف فراہم کرنا ہے کیونکہ موجودہ دور میں خبروں کی صداقت اورجعلی خبریں بڑا چیلنج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس کا ملک کود رپیش چیلنجز کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ملک بھرمیں اسلام آباد سمیت 7 مراکز میں صحافیوں کےلئے پاکستان انفارمیشن سینٹرز میں تربیتی ورکشاپس منعقد کی جارہی ہیں ۔قبل ازیں پاکستان انفارمیشن سینٹرز کے ڈائریکٹر محمد صغیراحمد نے پاکستان انفارمیشن سینٹرز کے زیراہتمام جاری ورکشاپس اور پی آئی سی کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نےکہا کہ گذشتہ سال پاکستان انفارمیشن سینٹر کی جانب سے مختلف موضوعات پر ملک بھر میں 16 تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں 700 سے زیادہ صحافیوں کو تربیت فراہم کی گئی۔ پاکستان انفارمیشن سینٹر کی جانب سے رواں ماہ 7 شہروں میں اہم موضوعات پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply