میڈیا مالکان صحافیوں کو یکم فروری تک بقایا جات دیں ورنہ….صدر ایمرا نے کیا دبنگ اعلان

0
33

میڈیا مالکان صحافیوں کو یکم فروری تک بقایا جات دیں ورنہ….صدر ایمرا نے کیا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف بٹ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) کے نوٹس میں یہ اطلاع آئی ہے کہ مختلف نیوز چینلز اپنے سٹاف کو 2 ، سے 3 ماہ کی تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگی نہیں کررہے ہیں۔

جس کے باعث میڈیا ورکرز کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے اور ورکرز کے اسکول جانے والے بچے فیس کی عدم ادائیگی کے باعث گھربیٹھنے پر مجبور ہیں۔ جو کہ مہنگائی کے اس دور میں میڈیا ورکز کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے۔

محمد آصف بٹ نے کہا کہ ہم میڈیا مالکان کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ ان کے پاس یکم فروری کا وقت ہے۔ جس کے اندر اندر وہ اپنے تمام سٹاف کی تنخواہوں اور بقایاجات کی بروقت ادائیگی کریں۔ ورنہ ایمرا باڈی ان کے خلاف راست اقدام اٹھاتے ہوئے بھرپور احتجاج کرے گی۔ اور ورکرز کے واجبات اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والے میڈیا مالکان کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ ان کو فیلڈ میں میڈیا کوریج نہیں دے جائے گی۔

ایمرا نے کیا صحافیوں کے لئے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

Leave a reply