میڈیا پر پابندی لگانے والے مجرم،انہیں جیل میں ہونا چاہئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

0
28
supreme court

میڈیا پر پابندی لگانے والے مجرم،انہیں جیل میں ہونا چاہئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا والے پٹ رہے ہیں ہمیں نہیں پتہ کس نے کس کو اٹھا لیا نہیں معلوم تو حکومت گھر جائے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا پاکستان میں میڈیا آزاد ہے؟ ہاں یا ناں میں جواب دیں معلوم نہیں میں سے ایک آپشن کا استعمال کریں،جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سر کیا چوتھا آپشن بھی مل سکتا ہے، اٹارنی جنرل کے بیان پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، عدالت نے کہا کہ حکومت کو اپنی تعریف سننے کا اتنا شوق کیوں ہے،

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں موجود میڈیا والوں سے پوچھ لیتے ہیں میڈیا پر پابندی لگانے والے مجرم ہیں ان کو جیل میں ہونا چاہیے،ہمارا آئین میڈیا کی آزادی کا ضامن ہے،میڈیا کو کنٹرول کر کے اپنی تعریف سن کر خوش ہو رہے ہیں،ایسے لوگوں کو ماہر نفسیات کے پاس جانا چاہیے،

قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس

جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کرکے جمہوریت کا قتل کردیابلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی کوئی وجہ تو ہوگی؟ مارشل لاء کے دور میں تو ایسا ہوتا تھا لیکن جمہوریت میں ایسا کبھی نہیں سنا بلدیاتی حکومت کو ختم کر کے پنجاب حکومت نے واضح ائین کی خلاف ورزی کی ایسے تو اپنی مرضی کی حکومت آ نے تک اپ حکومتوں کو ختم کرتے رہیں گے کیا جمہوریت کیلئے بنایاتھا جمہوریت کھوئی تو آ دھا ملک بھی گیا

Leave a reply