میڈیا ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،بلاول زرداری

0
28

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ میڈیا ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے میڈیا ٹربیونلز کے قیام کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹربیونلز مخالفین کی آواز کو دبانے کے لئے قائم کیے جا رہے ہیں، پہلے نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو دبایا گیا ، میڈیا ٹربیونلز کے قیام کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہیں.

قبل ازیں وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،اس کی آزادی اور آواز کو مزید طاقتور بنانے کے لیے پرعزم ہیں

حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرے گی، فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیمرا کے احتسابی عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ اسے حکومت کنٹرول کرتی ہے۔ خصوصی میڈیا ٹریبونلز بنانے جا رہے ہیں تا کہ مقدمات کا جلد فیصلہ ممکن ہوسکے۔ اعلی عدلیہ کے زیر سرپرستی کام کریں گے۔

میڈیا ٹربیونلز اعلیٰ عدلیہ کی سرپرستی میں کام کریں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر فردسوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ میڈیا ٹریبونلز نہ صرف نئے کیسوں پر فیصلہ کریں گے بلکہ پیمرا اور دیگر عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بھی انہی ٹریبونلز کو منتقل کردیے جائیں گے۔یہ ٹریبونلز نئے اور زیرالتوا مقدمات کا 90 دن میں فیصلہ کریں گے۔

Leave a reply