ایف نائن پارک،میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت

0
10
f9park

اسلام آباد، ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کا معاملہ ،اسلام آباد پولیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کا معاملہ ایوان میں اٹھادیا ، شہزاد وسیم نے کہا کہ آج ملک میں آئین اور قانون کہاں ہیںایف نائن پارک میں ایک بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن پولیس غائب ہے انہوں نے موروثی سیاست کو جمہوریت قرار دے دیا،ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،

وفاقی پولیس نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ مکمل کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیو فینسنگ میں ایک ہزار سے زائد افراد کی لسٹ بنا لی گئی۔اسلام آباد پولیس نے مشکوک افراد کے ٹیسٹ کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ تاحال ایک بھی شخص کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔اسلام آباد پولیس کو خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ بھی مل گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہو گئی۔پولیس نے مزید سیپملز لیبارٹری کے لئے لاہور بھجوا دیئے ہیں، سی آئی اے کا مشکوک افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،دو سو سے زائد مشکوک افراد متاثرہ خاتون کو پہچان کروائے گئے۔ملزمان کے پاس اسلحہ کی موجودگی پر پولیس کو ملزمان کے ڈکیتی گینگ سے تعلق پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد ایف نائن پارک کے کسی کسی گیٹ سے باہر نہیں نکلے۔ ملزمان ایف نائن پارک کے کسی کیمرے میں نظر نہیں آئے۔
ایف نائن پارک میں کام کرنے والے تمام افراد کی چھان بین جاری ہے۔سیف سٹی کیمروں سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔

ایف نائن پارک واقعہ پر اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وقوعہ کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر پولیس پارک کے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنا رہی ہے۔شام کے اوقات میں پارک تشریف لانے والوں سے گذارش ہے کہ روشنی والے مقامات تک محدود رہیں کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 پر کال کریں۔ اسلام آباد پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کر کے تمام تھانوں کو ارسال کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر تقریباً 35 سال ہے، رنگ سانولہ اور قد5 فٹ 10انچ ہے اور پشتو زبان بولتا ہے، اسکیچ 80 فیصد ملزم سے مشابہت رکھتا ہے۔

 لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مشکوک افراد کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

Leave a reply