میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتا،اسٹریچر پرعدالت پیش کریں، جج نے کس بارے ایسا کہا؟

0
36

میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتا،اسٹریچر پرعدالت پیش کریں، جج نے کس بارے ایسا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جنوری تک توسیع کردی،عدالت نے خواجہ برادران کو اجلاس میں جانے کی اجازت دے دی

عدالت میں قیصر امین بٹ کی بیماری کی تحریری رپورٹس جمع کروا دی گئی،پراسیکیوٹر نے کہا کہ قیصر امین بٹ بہت بیمار ہیں پیش نہیں ہوسکتے، جس پر عدالت نے کہا کہ میں رپورٹس کو نہیں مانتا،قیصر امین بٹ کو اسٹریچر پر لائیں،جوڈیشل مجسٹریٹ ہر بار عدالت چھوڑ کر قیصر امین کا بیان کروانے آتے ہیں،

آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا

Leave a reply