سمبڑیال: بغیر لائسنس میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سمبڑیال میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد
سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ میں ڈرگ انسپکٹر نے دوران کاروائی بغیر لائسنس چلنے والے میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ جنسی ، نشہ آور ادویات برآمد کر لیں،
چیکنگ ٹیم کے ساتھ گالی گلوچ اور دھمکیاں دینے پر تھانہ سمبڑیال میں میڈکل سٹور مالک سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ میں چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تحصیل ڈرگ انسپکٹر سمبڑیال ابوبکر چیمہ نے نواب میڈکل سٹور سے دوران چیکنگ بھاری مقدار میں ان رجسٹرڈ ممنوعہ جنسی اور نشہ آور ادویات برآمد کرکے میڈیکل سٹور کو سیل کرکے چالان ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیا ہے
جبکہ تحصیل ڈرگ انسپکٹر نے دوران چیکنگ ٹیم کے ساتھ گالی گلوچ اور سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے پر میڈیکل سٹور مالک حسن وغیرہ 7 ملزمان کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے ۔