پیرمحل ، میڈیکل سٹور کرایہ کے لائسنس پر چلنے لگے اور جعلی ادویات کے بکنے کا انکشاف ۔

باغی ٹی وی پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار) میڈیکل سٹور کرایہ کے لائسنس پر چلنے اور جعلی ادویات کے بکنے کا انکشاف
تفصیلات کے مطابق: علاقہ سندھیلیانوالی جس میں درجنوں میڈیکل سٹور موجود ہیں مگر زیادہ تر میڈیکل سٹور بھاڑے کے لائسنس پر چل رہے ہیں ۔ لائسنس کی ایک فوٹو کاپی پر انسانی زندگی سے کھیلا جا رہا ہے اوپر سے یہ قیامت کہ ان سٹورز پر مبینہ طور پر جعلی ادویات رکھنے اور بیچنے کی بھی اطلاعات ہیں ایک ہی سالٹ میں موجود مختلف کمپنیوں کی ادویات جن میں سے اکثر نہایت کم قیمت ہوتی ہیں اور کچھ میں تو قیمت کی 50 فیصد تک کی کمی ہوتی ہے ان کو گاہک تک نہ پہنچا کر بدنیتی اور بددیانتی کی تاریخ رقم کی جا رہی ہے ۔ سستی دوائی موجود ہونے کے باوجود غریب تک نہیں پہنچ رہی ۔ اندر کی ان باتوں سے ڈرگ انسپکٹر مکمل طور پر باخبر ہیں مگر ۔۔۔۔۔ اگر مگر ۔۔۔۔۔۔ کی وجہ سے بے زبان بن چکے ہیں ۔ مہنگائی کے اس دور میں خوفِ خدا کی بنیاد پر کم قیمت ادویات بنانے والی فارمیسی کمپنیز کی ساری کوشش اُس وقت بے کار چلی جاتی ہے جب مہنگی ادویات اور زیادہ کمیشن دینے والی کمپنیوں کی ادویات غریبوں پر مسلط کر دی جاتی ہیں

Leave a reply