میڈیکل کے طالب علم کی بازیابی کیلئے لیے گرینڈ جرگہ کا انعقاد

0
27

بنوں۔ (اے پی پی)بنوں کے مشران نے میڈیکل کے طالب علم کی بازیابی کیلئے کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق کے ساتھ گرینڈ جرگہ کیا اس موقع ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمن,ایس پی سی ٹی ڈی,اسسٹنٹ امیر پیاو خان,سابق سینیٹر باز محمد خان,ایم پی اے ملک پختون یار خان,سابق ضلع ناظم عرفان خان درانی,سابق ضلع ممبرملک دل نواز خان,سابق ضلع ممبر حاجی وقار خان,ملک یوسف خان,سابق ضلع ممبرملک شکیل خان, سابق ضلع ممبراسلم خان,مغوی کے چچا اجمل خان ودیگر مشران بھی موجود تھے مشران نے جرگے کے دوران کمشنر بنوں ڈویژن کے سامنے ساری باتیں رکھ دیں اور مطالبہ کیا کہ جنتی جلدی ہوسکتی ہے ملزمان گرفتار اور مغوی کو باعزت بازیاب کرایا جائے مغوی کے چچا اجمل خان نے ڈی آئی جی اور ڈی پی او کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا اس موقع پر ایس پی ٹی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کیلئے کی گئی تگ ودو کی ساری تفصیل جرگے کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے دو درجن سے زائد ملوث افراد کو کرلیاہے اور مزید بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس بھر پور کوشش کررہی ہے کمشنر بنوں ڈویژن کا کہنا تھا کہ جو واقعہ رونما ہوا ہے اس پر مجھے بہت دکھ ہوا ہے اس کیس میں سی ٹی ڈی پولیس ان تھک محنت کررہی ہے جہاں پر بھی ملوث افراد نظر آئیں گرفتار کئے جائیں گے ہم کسی کو بھی قانون کے ہاتھ میں نہیں دیں گے ہم بھی اسی علاقے کے باشندے ہیں اُنہوں نے کہاکہ احتجاجی مظاہرے مسئلے کا حل نہیں ہماری پوری کوششیں جاری ہیں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں گے ضلعی انتظامیہ اور پولیس متاثرہ خاندان اور قوم کے ساتھ کھڑی ہے اس سلسلے میں ہم نے صوبائی حکومت کو بھی آگاء کیا ہے ہم غافل نہیں ہیں اُنہوں نے قومی مشران سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں امید ہیں کہ عنقریب مغوی کو بازیاب اور ملزمان گرفتار کئے جائیں گے۔

Leave a reply