آصف زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ ہو گیا

0
33

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ایم آر آئی کا ٹیسٹ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر کو گردن اور کمرمیں سخت درد کی شکایت تھی۔ اس شکایت کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔

نواز شریف کو جانے دیں ، چوہدری شجاعت کی وزیراعظم سے اپیل

ذرائع کے مطابق ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد آصف علی زرداری کی گردن اور کمر کی فزیو تھراپی بھی شروع کردی گئی ہے۔
سابق صدر سے ان کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے پمز ہسپتال میں ملاقات کی جو تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔

سب سے پہلے پاکستان، آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی

ہسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر سے ان کی صاحبزادی کی ہونے والی ملاقات کے دوران وکلا فاروق ایچ نائیک اورلطیف کھوسہ بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات سابق صدر سے ہونے والی بات چیت میں خاندانی، قانونی اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومت ہماری بات سنے یا نہ سنے پھرکہتا ہوں کہ یہ حکومت ناجائز ہے، فضل الرحمن جزباتی ہوگئے

Leave a reply