سندھ حکومت کی ادویات لاڑکانہ قبرستان سے برآمد،بلاول کے چیلنج کا چند گھنٹوں بعد ہی ستیا ناس

0
59

لاڑکانہ: سندھ حکومت کی ادویات لاڑکانہ قبرستان سے برآمد،بلاول کے چیلنج کا چند گھنٹوں بعد ہی ستیا ناس ،اطلاعات کےمطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ میں سندھ حکومت کی ادویات قبرستان سے بھی برآإد کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ادویات پرائیویٹ گوداموں سے برآمدگی کے بعد قبرستان سے بھی ادویات برآمد کرلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درگاہ قائم شاہ کے قریب قبرستان میں ادویات کے 26 کارٹن برآمد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے 2 پرائیویٹ گوداموں سے 2 کروڑ کی سرکاری ادویات برآمد کی تھی، گرفتار تین ملزمان کی نشاندہی پر آج قبرستان سے ادویات برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار 3 ملزمان کی نشاندہی پر آج چانڈکا اسپتال عملے کو بھی بیانات کے لیے بلایا گیا تھا۔

لاڑکانہ پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ادویات قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ لاڑکانہ سے برآمد کی جانے والی ادویات پر سندھ حکومت کی ’ناٹ فار سیل‘ کی مہر لگی ہوئی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply