
فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میں آج کل بہت پریشان ہوں میری فیملی مختلف مسائل کا شکار ہے. انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی والدہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی نظر آ رہی ہیں. انہوں نے اپنی پوسٹ کے زریعے لوگوںکو لکھ کر آگاہی دی کہ میری والدہ کافی عرصے سے صحت کے مختلف ایشو ز میں گھری ہوئی ہیں،ان کی حال ہی میںسرجری ہوئی ہے. دوسری طرف انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری بہن کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ، میں اپنی فیملی کے ان مسائل کی وجہ سے بے حد پریشانی میںمبتلا ہوں.
یہاں تک کہ میں نے اپنے کیرئیر کو بریک بھی لگا دی ہے اور میں ابھی کچھ عرصہ تک شوبز میںکام نہیں کروں گی . ”میری ساری توجہ اپنی فیملی کے ایشوز کو حل کرنے پر مرکوز ہے”. میرا نے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ میری والدہ اور بہن کے لئے دعا کیجیے، میری فیملی میںمیری جان ہے. میںاپنی فیملی کے بہت قریب ہوں انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا ہے. یاد رہے کہ میرا کافی عرصے سے ڈرامے اور فلموں سے دور ضرور ہیں لیکن اس کے باوجود وہ شوبز کی دنیا میںان رہتی ہیں.