
پاکستان کی معروف اداکارہ میرا ایک مرتبہ پھر خبروں کی زد میں ہیں، اور اس بار ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔
یہ ویڈیو کلپ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے انٹرویو کا ہے، جس میں میزبان نے میرا سے ان کے ذاتی زندگی سے متعلق کئی سوالات کیے۔ ان میں سے ایک سوال یہ تھا کہ "نیلم منیر کی شادی ہوگئی ہے، آپ کا کب تک کا ارادہ ہے؟” اس پر میرا نے گہری سوچ کے بعد جواب دیا "بس! افسوس ہے”۔اینکر نے پھر سوال کیا، "کیا آپ نیلم منیر کی شادی کا افسوس کر رہی ہیں یا اپنی شادی میں تاخیر پر؟” جس پر میرا نے افسردگی کے ساتھ کہا "اپنی شادی میں تاخیر کا افسوس ہے”۔
اینکر کی جانب سے مسلسل ذاتی سوالات کیے جانے پر میرا نے انتہائی تحمل کے ساتھ جواب دیا کہ "مجھے اب تک کوئی نہیں ملا، اور شاید مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے”۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اینکر کے سوالات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اینکر کا انداز سوالات کرنے کا انتہائی غیر مناسب تھا جس سے میرا کو جذباتی طور پر تکلیف پہنچی۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے اینکر کی پالیسیوں کو غیر مہذب اور حساسیت سے عاری قرار دیا۔میرا کا یہ ردعمل اور اینکر کی طرف سے کیے جانے والے سوالات نے ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ میڈیا میں اداکاروں کے ذاتی معاملات کے بارے میں سوالات کرنے کی حدیں کہاں تک پہنچنی چاہئیں۔
ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں، جسٹس جمال مندوخیل
بھارتی فضائیہ کا غیرپیشہ ورانہ طرزعمل ایک بار پھر منظرعام پر
مودی سرکار ناکام،منی پور میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال،،تھانے پر حملہ