ہم ٹی وی کے مقول ڈرامہ سیریل ثبات میں میرال(سارہ خان) کے والد سیٹھ فرید کا کردار ادا کرنے والے اداکار و گلوکار معظم علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید لیاقت علی خان کے پوتے ہیں-
باغی ٹی وی : پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت کی ذات کسی تعاروف کی محتاج نہیں اس عظیم ہستی نے قائد اعظم محمد علی کے جناح کے ساتھ شانہ بشانہ دن رات ملک پاکستان کی آزادی اور مسلمانوں کی جیر خواہی کے لئے کام کیا اور بالاآخر ان عظیم شخصیتوں کی سخت محنت اور قربانیوں کی بدولت یہ پاک وطن معرض وجود میں آیا-
یوں تو کافی شوبز ستارے ہیں جن کا تعلق سیاسی گھرانوں سے ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نجی ٹی وی چینل کا مقبول ترین ڈرامہ ثبات میں میرال (سارہ خان) کے والد سیٹھ فرید کا کردار ادا کرنے والے اداکار و گلوکار معظم علی خان کا بھی تعلق پاکستان کی تاریخ کے ایک بڑے سیا سی گھرانے سے ہے ؟
https://www.instagram.com/tv/CDtnm8wJox9/?igshid=ilvcnhohz5et
https://www.instagram.com/tv/CDEd9E7JD6X/?igshid=v5dclhrqczj1
جی ہاں معظم علی خان کا تعلق پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور قیام پاکستان کے لئے بڑی جدو جہد کرنے والی شخصیت شہید لیاقت علی خان کے گھرانے سے ہیں اداکار پاکستان کے پہلے شہید وزیراعظم کے پوتے ہیں-
https://www.instagram.com/tv/CDtnm8wJox9/?igshid=ilvcnhohz5et
ڈرامہ سیریل ثبات میں معظم علی خان ایک امیر بزنس مین سیٹھ فرید کا کرادا ادا کررہے ہیں جو کہ سارہ خان یعنی میرال کے والد ہیں ان کے ساتھ ڈرامے کی کاسٹ میں ماروا حسین،عثمان مختار، امیر گیلانی، جویریہ کامران ، معراج حق، جہانزیب خان، لیلیٰ زبیری ، سیمی راحیل اور سید محمد احمد شامل ہیں-
https://www.instagram.com/p/CCjMvI5JCYi/?igshid=17sygu5i4sf36
https://www.instagram.com/p/CCRMzRcJKuN/?igshid=u7tk5eclhi8o
نجی ٹی وی چینل ہم ٹی وی پر نشر کئے جانے والے ثبات ڈرامے کو کاشف احمد نے تحریر کیا ہے اور مومنہ درید کی پروڈکشن تلے بنایا گیا ہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر شہزاد کاشمیری ہیں-